کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج کے100 انڈیکس نے ایک لاکھ 55 ہزار کی سطح عبور کر کے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
ذرائع کے مطابق پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈکی گئی۔ دوران ٹریڈنگ بازار حصص کے 100انڈیکس میں 1274پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100انڈیکس ایک لاکھ 55ہزار 551پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
