منگل, ستمبر 9, 2025
پاکستانبی این پی جلسے پر خودکش حملہ، بلوچستان میں ہڑتال و شٹرڈاؤن

بی این پی جلسے پر خودکش حملہ، بلوچستان میں ہڑتال و شٹرڈاؤن

کوئٹہ: بلوچستان میں پہیہ جام اور شٹرڈائون ہڑتال کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہوگئے، کئی شہروںمیں مظاہرین کیساتھ جھڑپوں کے بعد پولیس نے درجنوں رہنماء و مظاہرین گرفتار کرلئے۔

ذرائع کے مطابق پیر کو بلوچستان بھر میںبی این پی جلسے پر خودکش حملے کیخلاف پہیہ جام وشٹر ڈائون ہڑتال کی گئی۔

اس دوران کوئٹہ، دکی، خضدار، قلعہ عبداللہ، زیارت، مستونگ، جعفرآباد، حب اور لسبیلہ سمیت مختلف شہروں میں کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور شاہراہیں بند رہیں جبکہ مظاہرین نے کئی مقامات پر قومی شاہرائوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک معطل کر دیا۔

پولیس نے کوئٹہ، دکی اور جعفرآباد سمیت مختلف اضلاع میں مظاہرین کیساتھ جھڑپوں کے بعد پشتونخوا میپ کے سابق ایم این اے قہار ودان، بی این پی کے لقمان کاکڑ، نیشنل پارٹی کے رہنماء عبدالرسول بلوچ، عبدالحکیم بلوچ، بی این پی کے مراد بلوچ اور پی ٹی آئی کے ایڈووکیٹ آدم رند شامل سمیت متعدد سیاسی رہنمائوں و مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

بروری روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او قادر قمبرانی زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پرہسپتال منتقل کیا گیا،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔ پولیس کے مطابق قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت ایکشن کیا جائے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!