تل ابیب: اسرائیل کے وزیر قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے اسرائیلی سپریم کورٹ کو فلسطینی قیدیوں کو بہتر خوراک دینے کے فیصلے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی سپریم کورٹ ہماری توہین کے لیے حماس کے عسکریت پسندوں کا دفاع کر رہی ہے۔
اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کے پاس مدد کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو قانون کے تحت انتہائی کم سہولیات فراہم کرنے کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔
