منگل, ستمبر 9, 2025
پاکستاننوشہرو فیروز: ٹرالر کی کار سے ٹکر، 7 ہلاک

نوشہرو فیروز: ٹرالر کی کار سے ٹکر، 7 ہلاک

نوشہروفیروز: نوشہرو فیروز میں تیز رفتار ٹرالر کی کار کو ٹکر کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر سدہوجہ کے مقام پر پیش آیا،جاں بحق ہونیوالوں میں تین مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔

حکام کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت علی احمد جانوری، افضل جانوری، رخسانہ، خدیجہ ، آمنہ، شبیراں، اور اسماء کے ناموں سے ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق علی احمد جانوری خیرپور کے گائوں لقمان جان محمد جانوری کا رہائشی تھا جو کراچی میں وفات پانے والے اپنے والد غلام محمد جانوری کی میت کو گائوں لے جارہا تھا کہ راستے میں حادثہ پیش آگیا۔ حکام کے مطابق میتیں آبائی گائوں روانہ کر دی گئیں ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!