اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانمالک مکان اور بیوی کا جھگڑا، کرایہ دار قتل

مالک مکان اور بیوی کا جھگڑا، کرایہ دار قتل

کراچی: کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں مالک مکان اور اس کی بیوی کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے دوران کرایہ دار قتل ہوگیا جبکہ واقعے کے بعد مالک مکان فرار ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ نارتھ ناظم آباد موسیٰ کالونی میں چھری کے وار سے کرایہ دار کو قتل کردیا گیا، کرائے دار کے قتل کا واقعہ گلبرگ تھانے کی حدود میں رپورٹ ہوا، مالک مکان اور بیوی کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا، کرایہ دار علی بچاؤ کرانے گیا تھا۔

جھگڑے کے دوران مالک مکان نے چھری کا وار کیا جوعلی کو لگا، چھری لگنے سے کرایہ دار علی زخمی ہوا جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ مذکورہ واقعے کے بعد مالک مکان عاطف موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، اس کی تلاش جاری ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!