چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر چھنگ یوآن کے گاؤں ہوانگ ہوا میں گاؤں کی سطح پر پارٹی کے سربراہ سیلاب سے متاثرہ گھر کا معائنہ کررہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین نے قدرتی آفات کے مرکزی ریلیف فنڈ سے 43 کروڑ یوآن (تقریباً 6 کروڑ 2 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالر) سیلاب اور ارضیاتی آفات سے متاثرہ علاقوں کی امداد کے لئے جاری کئے ہیں۔
وزارت خزانہ اور ہنگامی انتظام کی وزارت کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کئے گئے یہ ہنگامی فنڈز 5 علاقوں میں تقسیم کئے گئے۔ ان علاقوں میں بیجنگ، ہیبے، اندرونی منگولیا، گوانگ ڈونگ اور گوانگ شی شامل ہیں۔
یہ رقم بنیادی طور پر بیجنگ اور ہیبے میں متاثرہ افراد کی نقل مکانی، عارضی رہائش کے انتظام اور تباہ شدہ گھروں کی تعمیر نو میں معاونت کے لئے استعمال کی جائے گی۔
باقی 3علاقوں میں یہ فنڈز ہنگامی ردعمل کی کارروائیوں اور ثانوی آفات کی روک تھام کے اقدامات کے لئے استعمال ہوں گے۔
