اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانبرہان وانی کی برسی، مشعال ملک کا خراج عقیدت

برہان وانی کی برسی، مشعال ملک کا خراج عقیدت

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے شہید کشمیری رہنماء برہان وانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ برہان ایک فرد نہیں ،سوچ، تحریک اور ہر کشمیری کی امید تھاجس کی صدا سے آج بھی کشمیر گونج رہاہے، انشا اللہ وہ دن ضرور آئے گا جب آزادی کی اذان بلند ہو گی ۔

جاری ویڈیو پیغام میں مشعال ملک نے کہا کہ سلام ہے اس ماں پر جس نے برہان کو جنم دیا اور اس بیٹے پر جو زندہ ہو کر بھی شہادت کی چادر اوڑھ گیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر آج بھی برہان وانی کی صدا سے گونج رہا ہے ،انشا اللہ وہ دن ضرور آئے گا جب آزادی کی اذان بلند ہو گی۔

انہوں نے برہان کو ایک سوچ، تحریک اور ہر کشمیری کی امید قرا ر دیتے ہوئے کہا کہ شہید نے بندوق نہیں اٹھائی، شعور جگایا، وہ نہ جھکا، نہ رکا، نہ بکا، ظلم کے ہر وار پر اس کی مسکراہٹ ہی جواب تھی، وہ مجاہد نہیں ایک نظریہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس دن برہان شہید ہوا اس دن کشمیر کی آنکھوں نے انقلاب دیکھ لیا، آج ہر کشمیری نوجوان برہان کے قدموں کے نشان پر چلتے ہوئے آزادی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!