اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلنیپال میں سیلاب کے باعث 6 چینی شہریوں سمیت 18 افراد...

نیپال میں سیلاب کے باعث 6 چینی شہریوں سمیت 18 افراد لاپتہ

نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں شدید بارشوں کے بعد ایک سڑک زیر آب آگئی ہے۔(شِنہوا)

کٹھمنڈو(شِنہوا)نیپال کے شمالی علاقے میں منگل کی صبح مسلسل بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں 6 چینی شہریوں سمیت 18 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

نیپال میں چینی سفارت خانے کے مطابق 6 چینی اور 8 نیپالی شہری اس وقت لاپتہ ہوئے جب وہ  راسووا گڑھی بارڈر پوائنٹ پر چین کی امداد سے تعمیر ہونے والے منصوبوں پر مل کر کام کر رہے تھے۔

راسووا گڑھی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ لاپتہ افراد میں چینی شہریوں کے علاوہ 3 نیپالی پولیس اہلکار اور 9 نیپالی شہری شامل ہیں۔

چینی سفارت خانے نے متاثرہ علاقے میں ایک ورکنگ گروپ روانہ کردیا ہے۔

ضلع راسووا کے پولیس انسپکٹر کرشنا دھیتال نے شِنہوا کو بتایا کہ زیادہ تر لاپتہ افراد سرحد کے قریب ایک ڈرائی پورٹ پر کام کر رہے تھے۔

دھیتال کا کہنا ہے کہ راسووا گڑھی-کیرنگ سرحدی مقام پر ایک پل سیلاب میں بہہ گیا اور ڈرائی پورٹ پر کھڑی کئی الیکٹرک گاڑیاں بھی بہہ گئیں۔

ضلع ڈھاڈنگ پولیس کے ترجمان سباش ہمال نے شِنہوا کو بتایا کہ پڑوسی ضلع ڈھاڈنگ سے 2 لاشیں ملی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!