اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستاناسرائیل بارے پاکستان کا موقف واضح، تسلیم کرنے کا بیان دینے والوں...

اسرائیل بارے پاکستان کا موقف واضح، تسلیم کرنے کا بیان دینے والوں کو حق کس نے دیا،حافظ نعیم الرحمن

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اسرائیل بارے پاکستان کا موقف واضح، تسلیم کرنے کا بیان دینے والوں کو حق کس نے دیا، امریکہ کے کہنے پر معاملے پر پیشرفت کرنیوالا عبرت کا نشان بنے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ وزیراعظم بتائیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کہاں گئی؟،پانی اور مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اپنی جگہ پر موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سے بات چیت آلو پیاز اور تجارت پر کیوں ہو گی، مسئلہ کشمیر پر کیوں نہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بیان دینے والوں کو کس نے یہ حق دیا ہے، حکومت کا اسرائیل کو تسلیم کرنا یا ابراہم معاہدے کی طرف بڑھنا بھی ہماری ریڈ لائن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سے جیتی جنگ ہم ان کے بیانات کی وجہ سے ہار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ عرب ممالک بتائیں الیکشن جیتنے پر حماس کو اقتدار کیوں نہیں دیا گیا؟، اسرائیل کو ناکام ہوتے دیکھ چکے ہیں،اسرائیل کے معاملے پر پاکستان کا موقف واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے کہنے پر معاملے پر پیشرفت کرنیوالا عبرت کا نشان بنے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!