اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلبوداپست کی کتب نمائش چین کی جدید ترقی کا سفر اجاگر...

بوداپست کی کتب نمائش چین کی جدید ترقی کا سفر اجاگر کر رہی ہے

چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر جینان میں 31ویں نیشنل بک ایکسپو کے دوران کتب بینی کے شوقین لوگ کتابیں دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

بوداپست(شِنہوا)”چینی جدیدیت پر مبنی کتب” کے عنوان سے ایک کتابی نمائش چائنہ بُک کارنر میں شروع ہوئی، جس کا مقصد ہنگری کے قارئین کو چین کی جدیدیت کے سفر پر مبنی کتب تک رسائی فراہم کرنا ہے۔

یہ تقریب ہنگرین ورکرز پارٹی کے زیر اہتمام ہنگری میں چینی سفارتخانے کے تعاون سے منعقد کی گئی، جس کا مقصد ہنگری کے عوام کو چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے بارے میں بہتر معلومات فراہم کرنا ہے۔

ہنگرین ورکرز پارٹی کے صدر گیولا تھورمر نے کہا کہ چین میں جدیدیت انسانوں پر مرکوز اور لوگوں کی زندگی بہتر بنانے سے متعلق ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہنگری کے عوام چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کو اس کے اصل ذرائع سے جانیں۔

ہنگری میں چین کے سفیر گونگ تاؤ نے کہا کہ چینی جدیدیت پرامن ترقی اور انسان و فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی لاتی ہے جو نہ صرف چینی عوام کے لئے فائدہ مند ہے بلکہ دنیا کی مشترکہ ترقی کو بھی فروغ دیتی ہے۔

چینی جدیدیت کے راستے کو سراہتے ہوئے  ہنگرین ورکرز پارٹی کے ایک نوجوان رکن  ونس لزٹس نے پارٹی کے دیگر اراکین پر زور دیا کہ وہ ہر سال کم از کم ایک چینی کتاب ضرور پڑھیں۔

2024 میں قائم کیا گیا چینی بُک کارنر اب چینی، ہنگرین اور دیگر زبانوں میں تقریباً 400 کتب فراہم کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!