ہفتہ, اگست 16, 2025
تازہ ترینچھانگ ژو میں گرینڈ کینال پر مبنی محفل موسیقی کا انعقاد، غیر...

چھانگ ژو میں گرینڈ کینال پر مبنی محفل موسیقی کا انعقاد، غیر ملکی شہری مسحور

چین کے مشرقی شہر چھانگ ژو میں گرینڈ کینال سے متاثر ایک روایتی چینی موسیقی کی محفل کا انعقاد کیا گیا ہے ، جس نے شہر میں مقیم غیر ملکیوں کو اپنی دلکشی سے مسحور کر دیا ہے۔ اس محفل نے چینی لوک موسیقی کے حسن اور گرینڈ کینال کے تاریخی ورثے کو ایک بار پھر اجاگر کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1: ریچل، نیوزی لینڈ شہری،رہائشئ چھانگ ژو

"میرا خیال ہے کہ جب آپ یہ موسیقی سنتے ہیں، خاص طور پر ارحو، تو اس کی آواز کافی اداس لگتی ہے۔ میرے خیال میں اس کے لیے ‘ملینکولک’ یعنی ایک ایسی کیفیت کا لفظ مناسب ہے جو مکمل طور پر غمگین نہیں بلکہ پر سکون اور سوچ میں ڈوبی ہوئی ہو۔ یہ موسیقی خوشی، جوش یا ولولے سے بھری ہوئی نہیں لگتی بلکہ سننے والے کو خاموشی اور سکون کا احساس دلاتی ہے۔ آج ہم نے مختلف قسم کے آلات موسیقی آزمانے کی کوشش کی ہے اور یہ واقعی مشکل کام ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2:آرنے شلیٹنگ، جرمن شہری، رہائشئ چھانگ ژو

"یہ ایک بہت اچھی پرفارمنس تھی۔ مجھے یہ موسیقی پسند آئی اور مختلف سازوں کا امتزاج بھی بہت اچھا لگا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 3:ریتو فیلبَر، سوئس شہری، رہائشئ چھانگ ژو

"ہاں، یہ واقعی بہت خوبصورت، دل کو چھو لینے والا تجربہ رہا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 4:اوعجل اکرام، مراکشی شہری،رہائشئ چھانگ ژو

"ڈرمز۔ مجھے یہ واقعی بہت پسند آئے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 5: ریچل، نیوزی لینڈ شہری،رہائشئ چھانگ ژو

"یہ ساز (گُزہِنگ)، استاد نے مجھے اس کی ایک حرکت کے بارے میں بتایا ہے ۔ اس کی آواز ایسے لگتی ہے جیسے پانی بہہ رہا ہو۔”

ساؤنڈ بائٹ 6: دونگ آئی لیان، گُزہِنگ کی اُستانی

"جی ہاں، اس ساز کی آواز واقعی پانی کے بہاؤ جیسی ہوتی ہے۔ آپ اس پر اپنی شہادت کی انگلی سے دائرے بنا سکتے ہیں۔ جی، بہت خوبصورت۔”

چھانگ ژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!