چین کی بھیجی گئی ہنگامی انسانی امداد کی 11ویں کھیپ میانمار کے شہر یانگون پہنچ گئی ہے-(شِنہوا)
یانگون(شِنہوا)چینی حکومت کی بھیجی گئی ہنگامی انسانی امداد کی 12ویں کھیپ میانمار کے شہر یانگون میں میانمار کے حوالے کر دی گئی۔
امدادی سامان میں 17,000 ٹن پٹرول شامل ہے جسے یانگون ریجن کے وزیر اعلیٰ یو سوئے تھین نے وصول کیا۔
28 مارچ کو میانمار میں 7.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ میانمار کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 7 مئی تک اس زلزلے کے باعث تقریباً 3 ہزار800 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، 5 ہزار 100 سے زائد افراد زخمی ہیں جبکہ تقریباً 100 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
