اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے دوسری عالمی جنگ کے حوالے سے پہلے اینٹی جاپانی ہوابازی...

چین نے دوسری عالمی جنگ کے حوالے سے پہلے اینٹی جاپانی ہوابازی شہدا کے اعدادوشمار جاری کردیئے

چین کے مشرقی صوبےجیانگسو کے شہر نان جنگ میں نان جنگ اینٹی جاپانی ہوابازی شہدا یادگاری ہال جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمت کرنے والے سوویت یونین کے 18 ایئر مین کے پہلے گروپ کی معلومات جاری کر رہا ہے۔(شِنہوا)

نان جنگ(شِنہوا) چین کے مشرقی حصے میں واقع ایک یادگاری ہال نے دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپانی جارحیت کے خلاف چین کی مدد کرتے ہوئے جان قربان کرنے والے سوویت یونین کی فضائیہ کے  18 اہلکاروں کے پہلے گروپ کی معلومات کو اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جیانگسو صوبے کے صدرمقام نان جنگ میں واقع نان جنگ اینٹی جاپانی ہوابازی شہدا یادگاری ہال کا کہنا ہے کہ ان اپ ڈیٹس کے ذریعے غلط معلومات کو درست کیا گیا ہے اور سوویت یونین کے ہیروز سے متعلق نئی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں، جن میں ان کے نام کی درست املا، پیدائش اور موت کی تاریخوں کے ساتھ ساتھ فوجی عہدے اور منصب بھی شامل ہیں۔

رواں سال چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

یہ اپ ڈیٹس اس بات کا ثبوت ہیں کہ یادگاری ہال عالمی رضاکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے جنہوں نے دوسری عالمی جنگ کے دوران چینی افواج کے شانہ بشانہ جنگ لڑی۔

1937 میں جاپان کے چین پر مکمل حملے کے بعد سوویت یونین پہلا ملک تھا جس نے چین کی مدد کے لئے فضائی رضاکار بھیجے۔

 اس جنگ کے دوران 200 سے زائد سوویت پائلٹس نے چین میں جانیں قربان کیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!