اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینجنوبی آسٹریلیا میں 19 ویں صدی کے بحری جہاز کا ملبہ دریافت

جنوبی آسٹریلیا میں 19 ویں صدی کے بحری جہاز کا ملبہ دریافت

چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے شہر ژانگ ژو میں شینگ بی یو جزیرے کے قریب یوآن دور (1271-1368) کے زیر آب تباہ شدہ بحری جہاز کے کیبن میں چینی مٹی کے برتن دکھائی دے رہے ہیں-(شِنہوا)

کینبرا(شِنہوا)آسٹریلوی قومی سمندری عجائب گھر نے انکشاف کیا ہے کہ محققین نے 19 ویں صدی کے ہالینڈ کے تجارتی جہاز کوننگ ولیم ڈی ٹویڈ کا ملبہ تلاش کرلیا ہے جو 1857 میں جنوبی آسٹریلیا کے ساحل کے قریب لاپتہ ہوگیا تھا۔

عجائب گھر کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 800 ٹن وزنی ڈچ بحری جہاز، جس نے آسٹریلیا کے تلاش زر کے دور میں چینی تارکین وطن کی نقل و حرکت میں کردار ادا کیا تھا، وکٹوریہ کے سونے کے ذخائر پر جانے والے 400 سے زائد چینی کان کنوں کو روانہ کرنے کے بعد جنوبی آسٹریلیا کے روبے قصبے کے قریب گوئیچن بے میں ڈوب گیا تھا۔

جہاز کے عملے کے 25 میں سے 16 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے اور انہیں لانگ بیچ کے ٹیلوں میں دفن کر دیا گیا تھا۔

سمندری میگنیٹو میٹرز اور زیر آب میٹل ڈیٹیکٹرز کا استعمال کرتے ہوئے ٹیم نے لوہے کے اجزاء کی نشاندہی کی جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ جہاز کے لنگر کھینچنے والے چرخے کا حصہ ہیں، اس کے علاوہ لکڑی کا تختہ اور جہاز کے کچھ مرکزی حصے کی نشاندہی کی جو اب سمندر کی تہہ کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جہاز کے ملبے کا مقام جہاز کے لاپتہ ہونے کے تاریخی ریکارڈ سے مماثلت رکھتا ہے اور اس علاقے میں کسی اور بڑے بحری جہاز کے ملبے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ مقناطیسی ریڈنگ جہاز کی اصل لمبائی 42.7 میٹر سے مطابقت رکھتی ہے۔

میوزیم کا کہنا ہے کہ مارچ 2023 میں 19 ویں صدی کے چینی سرامکس کے ٹکڑے قریب سے ملے تھے جس سے جہاز کی شناخت کی مزید تصدیق ہوتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!