چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں واقع لیگولینڈ شنگھائی ریزارٹ کا ایک منظر۔ (شِنہوا)
شنگھائی(شِنہوا)دنیا کا سب سے بڑا لیگولینڈ ریزارٹ، لیگولینڈ شنگھائی ریزارٹ 5 جولائی سے باضابطہ طور پرکھول دیا جائے گا۔
لیگولینڈ شنگھائی ریزارٹ کے آپریٹر مرلن انٹرٹینمنٹس کے چیف سٹریٹجک پورٹ فولیو ڈیویلپمنٹ آفیسر جان جیکب سن کا کہنا ہے کہ افتتاحی تاریخ کا اعلان لیگو لینڈ شنگھائی ریزارٹ کے لئے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اہوں نے مزید کہا کہ شنگھائی ریزارٹ لیگو کی ممکنات کو ایک عظیم پیمانے پر حقیقت کا روپ دے گا۔
شنگھائی کے ضلع جن شان میں واقع 3 لاکھ 18 ہزار مربع میٹر پر پھیلا یہ ریزارٹ 2 سے 12 برس کی عمر کے بچوں اور ان کے اہلخانہ کے لئے لیگو تھیم پارک اور ہوٹل کی سہولت فراہم کرے گا۔
ریزارٹ میں 75 سے زائد پرکشش جھولے، شوز اور پرکشش مقامات کے ساتھ ساتھ 8 شاندار قطعہ اراضی پر ہزاروں لیگو ماڈلز موجود ہیں۔
شنگھائی بین الاقوامی تھیم پارک کے مالکان کے لئے سرمایہ کاری کا ایک اہم مقام بنتا جارہا ہے کیونکہ وہ چین کی بڑھتی ہوئی تفریحی اور سفری مارکیٹوں سے فائدہ اٹھانے کے خواہش مند ہیں۔
