اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسینیگالی تاجر چینی مہارت سے متاثر، کاروبار کو نئی بلندیوں پر لے...

سینیگالی تاجر چینی مہارت سے متاثر، کاروبار کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم

سینیگال کے تاجر اباباکار نیانگ سال 2013 میں چین آئے تھے۔ تب سے وہ یہاں ایک کامیاب کاروباری سفر طے کر چکے ہیں۔ اب ان کی خواہش ہے کہ چین میں حاصل ہونے والا علم، ہنر اور تجربہ وہ اپنے وطن سینیگال لے کر جائیں تاکہ وہاں ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

ساؤنڈ بائٹ (فرانسیسی): اباباکار نیانگ، سینیگالی تاجر

’’میں سال 2013 میں پہلی بار چین آیا تھا۔ اُس وقت میرا مقصد کھیلوں کا سامان خریدنا اور اچھے سپلائرز کی تلاش تھا۔

چین آ کر مجھے یہاں کی تہذیب، ترقی اور لوگوں سے ایسی محبت ہوئی کہ میں نے یہیں رہنے کا فیصلہ کر لیا۔ تب سے میں چین ہی میں مقیم ہوں۔ میں نے چین کے تقریباً ہر صوبے اور بڑے شہر کا سفر کیا ہے، تاکہ بہترین سپلائرز تلاش کر سکوں۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے چین کے تمام اہم صنعتی مراکز کا خود دورہ کیا۔

چین سے میری محبت صرف کاروبار تک محدود نہیں۔ جب میں پہلی بار یہاں آیا تو میں روزانہ تصویریں اور ویڈیوز بناتا، یادیں محفوظ کرتا۔ میں نے چین پر ایک کتاب بھی لکھی ہے۔ مجھے یہاں کے لوگ بہت متاثر کن ، پڑھے لکھے، باادب، منظم اور محنتی محسوس ہوئے ہیں۔ یہاں کے لوگ کبھی کام میں شارٹ کٹ نہیں لیتے، یہی ان کی کامیابی کی اصل وجہ ہے۔ اب میرا مشن ہے کہ میں چین کے ترقیاتی ماڈل سے سیکھوں اور اپنے وطن سینیگال میں بھی یہی ماڈل اپنا سکوں۔‘‘

ڈاکار سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!