نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے پاک ، بھارت نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان بھارت کو مناسب جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ترک میڈیا کو انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جو کچھ کیا وہ ناقابل معافی ہے، بھارت نے پاکستان کیخلاف جنگی اقدام کیا اس لئے پاکستان مناسب جواب دینے کا حقدار ہے۔
