چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ ایک نمائش میں دوبارہ استعمال ہونے کے قابل پیکجنگ مواد کی نمائش کی جارہی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں 3 روزہ چھنگ منگ تہوار تعطیلات کے دوران 2.8 ارب سے زائد پارسلز کی ترسیل کی گئی ۔
ریاستی ڈاک بیورو کے مطابق تقریباً 1.399 ارب پارسلز جمع کئےگئے جو گزشتہ برس کی نسبت تقریباً 17 فیصد اضافہ ہے۔
اس دوران تقریباً 1.429 ارب پارسلز کی ترسیل کی گئی جو کہ گزشتہ برس کی نسبت تقریباً 15 فیصد زائد تھی۔
ریاستی ڈاک بیورو کے ایک اہلکار لیو جیانگ کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے ہی ڈاک اور ایکسپریس ڈیلیوری صنعت مسلسل مستحکم ترقی کی سمت گامزن ہے اور اوسطاً یومیہ پارسلز کا کاروباری حجم 50 کروڑ تک پہنچ رہا ہے۔
لیو کا کہنا تھا کہ یہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ چین کی کھپت مارکیٹ مسلسل بحال ہو رہی ہے اور کھپت کی گنجائش تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے۔
