اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی اسمارٹ فون کمپنی کا بلغاریہ میں اے آئی تحقیق میں مالی...

چینی اسمارٹ فون کمپنی کا بلغاریہ میں اے آئی تحقیق میں مالی تعاون کرنے کا منصوبہ

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے بوآؤ میں منعقدہ بوآؤ فورم برائے ایشیا(بی ایف اے) کی سالانہ کانفرنس 2025 کے دوران ویوو کے ایگزیکٹو نائب صدر ہو بائی شان ایک  پینل مباحثہ میں اظہار خیال کررہے ہیں۔(شِنہوا)

صوفیہ (شِنہوا) چین کی اسمارٹ فون تیار کرنے والی کمپنی ویوو بلغاریہ میں اگلی نسل کی مصنوعی ذہانت(اے آئی) میں تحقیق کے لئے مالی تعاون کرے گی۔

صوفیہ میں قائم کمپیوٹر سائنس، مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی کے انسٹی ٹیوٹ (آئی این ایس اے آئی ٹی)نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ یہ تحقیق ویوو اور آئی این ایس اے آئی ٹی کے درمیان طے پانے والے شراکت داری معاہدے کے تحت ہوگی۔

انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ شراکت داری میں متعدد پہلو شامل ہیں۔ اس کے ذریعےویوو اور آئی این ایس اے آئی ٹی کٹنگ۔ ایج تحقیق پر کام کریں گے۔اس میں 3ڈی منظر نامے کی سمجھ بوجھ، مشاہداتی ایڈیٹنگ، اور انٹر ایکٹو 3 ڈی تجربات شامل ہیں جو ویوو کی موبائل ٹیکنالوجی میں اختراع کو فروغ دے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!