منگل, اگست 26, 2025
تازہ ترینڈھاکہ میں میگا سرمایہ کاری سربراہ اجلاس کا آغاز، بنگلہ دیش کی...

ڈھاکہ میں میگا سرمایہ کاری سربراہ اجلاس کا آغاز، بنگلہ دیش کی چین سے مزید براہ راست سرمایہ کاری پر نظریں

بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں بنگلہ دیش اقتصادی زون اتھارٹی  (بی ای زیڈ اے) اور چائنہ ہاربر انجینئرنگ کمپنی (سی ایچ ای سی) کے نمائندے ایک معاہدے پر دستخط سے قبل ملاقات کررہے ہیں-(شِنہوا)

ڈھاکہ(شِنہوا)چار روزہ بنگلہ دیش سرمایہ کاری سربراہ اجلاس 2025 یہاں شروع ہوا، جس میں چین اور دیگر ممالک کے سیکڑوں سرمایہ کاروں، پالیسی سازوں اور کاروباری اداروں نے ملک کے بڑھتے ہوئے سرمایہ کاری کے مواقع  کا جائزہ لیا۔

بنگلہ دیش انویسٹمنٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (بی آئی ڈی اے) اور بنگلہ دیش اقتصادی زون اتھارٹی (بی ای زیڈ اے) کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے اس اجلاس کا مقصد بنگلہ دیش کی اقتصادی صلاحیتوں، سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنا اور عالمی شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔

افتتاحی روز ڈھاکہ میں بنگلہ دیش سٹارٹ اپ کنیکٹ 2025 کے عنوان سے ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں سرمایہ کاری کے مواقع اور سرمایہ کاروں کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ پیر کے روز 60 رکنی کاروباری وفد نے بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی علاقے چٹوگرام میں 2 بڑے اقتصادی زونز کا دورہ کیا۔

بی آئی ڈی اے کے ایگزیکٹو ممبر خان دوکر عزیز الاسلام نے بنگلہ دیش کے شہر چٹوگرام کے مضافات میں میر سرائے میں قومی خصوصی اقتصادی زون میں ایک پریزنٹیشن تقریب کے موقع پر شِنہوا کو بتایا کہ ہم چینی سرمایہ کاری کو بہت زیادہ اہمیت دے رہے ہیں۔

بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر کے ڈپٹی پریس سیکرٹری آزاد مجمدار نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ عبوری حکومت کی جانب سے مزید غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کی کوششوں کے تحت برآمدات میں اضافہ ہوگا اور چین سے سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون آئے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!