اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلٹرمپ کا جوہری تنازع پر ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا...

ٹرمپ کا جوہری تنازع پر ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام پر امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست اور اعلیٰ سطح کے مذاکرات کا اعلان کیا ہے- (شِنہوا)

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام پر امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست اور اعلیٰ سطح کے مذاکرات کا اعلان کرکے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔

یہ اعلان وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا گیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت کر رہے ہیں۔ یہ بہت خطرناک علاقہ بن رہا ہے اور امید ہے کہ یہ مذاکرات کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اعلیٰ سطح کے عہدیداروں پر مشتمل ایک بہت بڑا اجلاس اس ہفتے ہوگا۔

ٹرمپ کا یہ اعلان ایران پر کئی ماہ سے بڑھتے ہوئے دباؤ کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں تیل کی برآمدات پر سخت پابندیاں اور فوجی کارروائی کی دھمکیاں شامل ہیں جبکہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے اس وقت تک امریکہ کے ساتھ براہ راست بات چیت سے انکار کیا ہے جب تک کہ ٹرمپ اپنی "زیادہ سے زیادہ دباؤ” کی پالیسی ختم نہیں کردیتے۔

پیر کے روز کے اعلان پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔

اعلان کے موقع پر موجود نیتن یاہو نے مذاکرات کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔ ٹائمز آف اسرائیل نے ان کے الفاظ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل طور پر روک دیتا ہے تو یہ ایک اچھی بات ہوگی۔

ایران نے ابھی تک مذاکرات میں شرکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!