اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلامریکی ٹیکس اقدامات عالمی معیشت غیرمستحکم کررہے ہیں، کریملن

امریکی ٹیکس اقدامات عالمی معیشت غیرمستحکم کررہے ہیں، کریملن

کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف کی فائل فوٹو ۔(شِنہوا)

ماسکو (شِنہوا) کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے ٹیکس میں بڑے پیمانے پر اضافے پر امریکہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اس سے عالمی معاشی استحکام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

روزانہ کی بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں جو انتہائی غیر مستحکم اور جذباتی اعتبار سے کشیدہ ہے۔

پیسکوف کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے کئی ممالک پر عائد محصولات نے معاشی تناؤ اور عالمی مارکیٹ میں مایوس کن اندازوں کا ماحول پیدا کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یقیناً ہم اپنی معیشت کے لئے اس عالمی اقتصادی بحران کے نتائج کو کم سے کم کرنے کے لئے تمام ضرورت اقدامات کررہے ہیں اور کریں گے۔

امریکی فیصلے سے پیدا شدہ مالی افراتفری کے سبب ایشیا بحرالکاہل کی سٹاک مارکیٹوں میں پیر کے روز مندی رہی جس سے دنیا بھر میں کساد بازاری کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!