چین نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اپنے ٹیرف اقدامات میں اضافہ کرتا ہے تو وہ اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے فیصلہ کن جوابی اقدامات کرے گا- (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اپنے ٹیرف اقدامات میں اضافہ کرتا ہے تو چین اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے فیصلہ کن جوابی اقدامات کرے گا۔
وزارت خزانہ کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے چینی برآمدات پر 50 فیصد اضافی محصولات نافذ کرنے کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چین اس کی بھرپور مخالفت کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین کے خلاف نام نہاد اضافی محصولات بے بنیاد اور یکطرفہ دھونس دھاندلی کا روایتی عمل ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ چین کے اختیار کردہ جوابی اقدامات بالکل جائز ہیں جن کا مقصد چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کے مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ عالمی تجارتی نظام کو معمول پر رکھنا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین کے خلاف امریکی محصولات میں اضافے کی دھمکی اس کی غلطی کو بڑھائے گی اور اس کے بلیک میل کرنے کی فطرت کو مزید بے نقاب کرے گی جسے چین کبھی قبول نہیں کرے گا۔
ترجمان نے کہا کہ اگر امریکی فریق غلط راستے پر گامزن رہا تو چین آخری دم تک لڑے گا۔
