اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینفلپائن کا بحری جہاز ہوانگ یان ڈاؤ کے قریب اشتعال انگیزی کے...

فلپائن کا بحری جہاز ہوانگ یان ڈاؤ کے قریب اشتعال انگیزی کے بعد پیچھے دھکیل دیا گیا

چین کے ہوانگ یان ڈاؤ سے متصل سمندر میں چائنہ کوسٹ گارڈ کے بیڑے 3502 کی تربیتی مشق کا فضائی منظر -(شِنہوا)

جنوبی بحیرہ چین(شِنہوا)فلپائن کا ایک بحری جہاز جس نے ہوانگ یان ڈاؤ کے قریب سمندر میں گشت کرنے والے چائنہ کوسٹ گارڈ کے جہاز کو بار بار ہراساں کیا تھا، کو علاقے سے بھگا دیا گیا ہے۔

کوسٹ گارڈ  کے حکام کے مطابق فلپائن کے جہاز نے اتوار اور پیر کے روز متعدد خطرناک حربے استعمال کئے اور بظاہر اشتعال انگیزی کے طور پر چینی جہاز کے سامنے انتہائی قریب سے گزرا جس کا کہنا تھا کہ فلپائن کی جانب سے چین کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں شدید خلل پڑا ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ چائنہ کوسٹ گارڈ نے فوری اور پیشہ ورانہ طور پر جواب دیا اور چین کی خودمختاری، بحری حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے فلپائن کے بحری جہازوں کی طرف سے کسی بھی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی کوششوں کا عزم کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!