بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے (سی پی پی سی سی) نے سالانہ سیشن کا دوسرا مکمل اجلاس بیجنگ میں منعقد کیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے اس اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کے دوران سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے 14 اراکین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
ہو جنہوا نے کہا کہ ملک کی اپنی تیار کردہ اور خطرات سے محفوظ بنیادی ٹیکنالوجیز قومی سلامتی، استحکام اور مسلسل اختراع کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ چین کو ان ٹیکنالوجیز کی تحقیق و ترقی اور سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ کرنا چاہیے۔
ہوانگ چھون ہوئی نے ترقی کی نئی رفتار پیدا کرنے کے لئے مخصوص صنعتی شعبوں کے مطابق پالیسیاں وضع کرنے اور اختراع میں اداروں کے کلیدی کردار کو مضبوط بنانے کی تجویز دی۔
شئی ڈونگ نے سرکردہ اداروں پر زور دیا کہ وہ بنیادی تحقیق کے لئے فنڈز میں اضافہ کریں اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئے سٹارٹ اپس کے لئے مالیاتی تعاون کو وسعت دیں۔
جیانگ لی پھنگ نے تائیوان سے تعلق رکھنے والے افراد کی فلاح و بہبود کے لئے پالیسیوں کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ انہیں عوامی خدمات تک مساوی رسائی حاصل ہو سکے۔
ژو ژی ہوا نے مصنوعی ذہانت کی تحقیق میں ہم آہنگی اور تقسیم کو بہتر بنانے اور سائنسی تحقیق کے طریقہ کار کو بدلنے کے لئے اے آئی کے استعمال پر زور دیا۔
مو رونگ نے کہا کہ افرادی قوت کو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز میں ہونے والی ترقی اور صنعتی تبدیلیوں کے مطابق ڈھالنے کے لئے کوششیں تیز کی جائیں۔
دیگر سیاسی مشیروں نے اصلاحات اور اختراع، غربت کے خاتمے، جدید صنعتی نظام، نجی شعبے، ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ، تعلیم اور شرح پیدائش میں اضافے کے لئے مدد فراہم کرنے جیسے موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔




