تازہ ترینچین میں اندرون ملک سفر 2025 میں ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا،...

چین میں اندرون ملک سفر 2025 میں ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا، چینی وزیر

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2025 اور 2026 کے موسم بہار تہوار کے دوران اندرون ملک سفر ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

وزیر ثقافت و سیاحت سون یی لی نے قومی مقننہ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 15 سے 23 فروری تک جاری رہنے والی 9 روزہ موسم بہار کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں 59 کروڑ 60 لاکھ مقامی سفری دورے ریکارڈ کئے گئے جبکہ سیاحت پر اخراجات 800 ارب یوآن (تقریباً 115.93 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گئے جو دونوں لحاظ سے نئے ریکارڈ ہیں۔

سون یی لی کے مطابق 2025 کے پورے سال میں چینی شہریوں کے اندرون ملک سفری دوروں کی تعداد 6.5 ارب سے زیادہ رہی جو گزشتہ سال سے 16 فیصد سے زائد ہے۔ اسی دوران سیاحت پر اخراجات 63 کھرب یوآن تک پہنچ گئے جو 9.5 فیصد زیادہ ہیں اور یہ تعداد اور اخراجات دونوں کے لحاظ سے نئے ریکارڈ ہیں۔

سون نے مزید کہا کہ ثقافت اور سیاحت کے شعبے 2026 سے 2030 تک ثقافتی و سیاحتی ترقی کے 15ویں 5 سالہ منصوبے کو تیار اور نافذ کریں گے جسے ملک کی مجموعی ترقیاتی حکمت عملی کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں