منگل, جولائی 29, 2025
تازہ ترینچینی نجی ادارے جدت اور شراکت داری سے عالمی ترقی کی راہ...

چینی نجی ادارے جدت اور شراکت داری سے عالمی ترقی کی راہ پر گامزن

چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے نجی ادارے مسلسل جدت اور شراکت داری کے ذریعے عالمی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنا رہے ہیں۔

زی بو شہر میں قائم ’انٹکو ریسائیکلنگ ریسورسز کمپنی لمیٹڈ‘ ایک ہائی ٹیک کمپنی ہے جو ’ری سائیکلڈ ‘مصنوعات تیار کرتی ہے۔ اس کی مصنوعات 120 سے زائد ممالک اور خطوں میں برآمد کی جاتی ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): وانگ یاہوئی، پروڈکشن منیجر، انٹکو ریسائیکلنگ ریسورسز کمپنی لمیٹڈ، زی بو شہر، صوبہ شان ڈونگ

’ہمارے تصویر کے فریمز کے برآمدی کاروبار کا مجموعی ماہانہ حجم تقریباً 20 لاکھ امریکی ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔ جو آرڈر ہم نے وصول کیے ہیں وہ اگلے دو ماہ کے لیے مکمل طور پر بک ہو چکے ہیں۔‘‘

کمپنی نے ملائشیا اور ویت نام میں بھی پیداواری مراکز قائم کر رکھے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): وانگ لیلی، لاجسٹکس منیجر، انٹکو ریسائکلنگ ریسورسز کمپنی لمیٹڈ، زی بو شہر، صوبہ شان ڈونگ

’’اس وقت، ملائشیا اور ویت نام میں قائم ہمارے دو پیداواری مراکز مجموعی سالانہ پیداوار میں تقریباً 25 فیصد حصہ ڈالتے ہیں۔ سال 2024 میں ہم نے ویت نام میں پیداواری مرکز کے دوسرے مرحلے کے تعمیراتی منصوبے کا اعلان کیا تھا۔‘‘

انٹکو سالانہ ڈیڑھ لاکھ ٹن پلاسٹک ری سائیکل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جو 3 لاکھ ٹن کاربن کے اخراج میں کمی اور ساڑھے 4 لاکھ ٹن خام تیل کی بچت کے برابر ہے۔

دوسری جانب، لائسنٹ ایگریکلچر ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ نے 2016 میں بیرون ملک منڈیوں میں توسیع کا آغاز کیا تھا۔ کمپنی اب تک 40 ممالک میں جدید گرین ہاؤسز تعمیر کر چکی ہے اور دنیا بھر میں 294 زرعی پارک قائم کر چکی ہے۔

اس کمپنی نے 40 ممالک میں اعلیٰ ٹیکنالوجی کے حامل گرین ہاؤسز بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ اس نے دنیا بھر میں 294 زرعی پارک بھی قائم کئے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): وانگ شو بو، جنرل منیجر، شان ڈونگ لائسنٹ ایگریکلچر ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ

’’گنی میں ہماری 16 سے 17 افراد پر مشتمل ایک ٹیم ہے جو سبزیوں کی کاشت کے لیے تکنیکی خدمات فراہم کر رہی ہے۔ گرین ہاؤسز کی تعمیر کے بعد، ہماری ٹیم مقامی کارکنوں کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے اور انہیں سبزیوں کی پیداوار میں رہنمائی دیتی ہے تاکہ معاشی قدر میں اضافہ ہو سکے۔‘‘

جینان، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!