اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریننی جا 2 کی کامیابی چین کی ثقافتی نرمی کو نمایاں کرتی...

نی جا 2 کی کامیابی چین کی ثقافتی نرمی کو نمایاں کرتی ہے، ہانگ کانگ کے محقق کی رائے

 

ہانگ کانگ میں مقیم ثقافت اور فنونِ لطیفہ کے ایک محقق نے شِنہوا سے گفتگو میں کہا کہ چین کی ریکارڈ توڑ کامیابیاں سمیٹنے والی اینی میٹڈ فلم  ’’نی جا 2‘‘ عالمی سطح پر اس کی ثقافت میں بڑھتی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔ ان کے مطابق، یہ فلم چین کی ثقافتی نرمی کی بڑھتی ہوئی طاقت کا ثبوت ہے۔

“نی جا 2” نے عالمی سطح پر اینی میٹڈ فلموں میں سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا، جسے غیر معمولی مقبولیت اور پذیرائی ملی۔ فلم 22 فروری کو ہانگ کانگ میں ریلیز کی گئی ہے۔

ہانگ کانگ اکیڈمی فار پرفارمنگ آرٹس کے قائم مقام ڈائریکٹر گورڈن منرو، جو حال ہی میں فلم کی اسکریننگ میں شریک ہوئے، کا کہنا تھا کہ یہ فلم تین نسلوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوک کہانیوں اور افسانوں پر مبنی چین کی ثقافتی داستانوں کی بازگشت اب دنیا بھر میں سنائی دینے لگی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): گورڈن منرو، قائم مقام ڈائریکٹر، ہانگ کانگ اکیڈمی فار پرفارمنگ آرٹس

 ’’ میں ہانگ کانگ میں اس فلم کے لیے لوگوں کی بے پناہ دلچسپی دیکھ کر بے حد متاثر ہوا ہوں۔ یہ دیکھنا نہایت خوش آئند تھا کہ لوگ اپنے خاندانوں کے ساتھ مل کر فلم دیکھ رہے تھے، یہاں تک کہ ایک ہی خاندان کی تین نسلیں ایک ساتھ اس سے محظوظ ہو رہی تھیں۔ میرے خیال میں یہ فلم ہر عمر کے ناظرین کے لیے کچھ نہ کچھ پیش کرتی ہے۔ چین کی لوک کہانیوں کی جڑیں اتنی مضبوط ہیں کہ وہ وقت کی حدود سے ماورا ہو کر اپنی کشش برقرار رکھتی ہیں۔‘‘

موسیقی اور تعلیم کے شعبے سے وابستہ منرو نے فلم کی اس خصوصیت کو بھی سراہا کہ اس میں چین کی روایتی موسیقی کے عناصر کو مہارت کے ساتھ مغربی آرکیسٹرل اور ڈیجیٹل ارینجمنٹس سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ اس امتزاج نے ایک شاندار صوتی تجربہ تخلیق کیا جو فلم کے بیانیے کو مزید اثرانگیز بنا دیتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): گورڈن منرو، قائم مقام ڈائریکٹر، ہانگ کانگ اکیڈمی فار پرفارمنگ آرٹس

’’میں کہوں گا کہ مجموعی طور پر، آواز، موسیقی، بصری اثرات اور اینی میشن سمیت فلم کا ہر پہلو حیرت انگیز ہے، جو اسے ایک شاندار فن پارہ بناتا ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): گورڈن منرو، قائم مقام ڈائریکٹر، ہانگ کانگ اکیڈمی فار پرفارمنگ آرٹس

’’ فلم کی موسیقی میں چین کی روایتی دھنوں کا خوبصورت امتزاج شامل ہے، جسے جدید اور روایتی آلات کے ساتھ مہارت سے ترتیب دیا گیا ہے۔ اس میں کچھ مغربی عناصر بھی شامل کیے گئے ہیں، لیکن یہ امتزاج اتنا ہم آہنگ ہے کہ اسے الگ سے محسوس کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ میرے خیال میں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ فلم میں موسیقی کی ترتیب اور تحریر اس قدر باکمال ہے کہ سامع بے ساختہ اس کا حصہ بن جاتا ہے۔‘‘

’نی جا 2‘ کو فلمی جائزوں کی معروف ویب سائٹس پر اعلیٰ درجہ بندیاں ملی ہیں، جو چین کی ثقافت میں بڑھتی ہوئی عالمی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہیں۔ منرو کا ماننا ہے کہ یہ فلم عالمی سطح پر ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور چین کی ثقافتی مصنوعات کے ساتھ دنیا کے تعلق کے ایک نئے انداز کی نشاندہی کرتی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): گورڈن منرو، قائم مقام ڈائریکٹر، ہانگ کانگ اکیڈمی فار پرفارمنگ آرٹس

’’میرے خیال میں عالمی ناظرین یہ جاننا چاہیں  گے کہ یہ فلم چین اور دیگر ممالک کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کس طرح کامیاب ہوئی؟‘‘

ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): گورڈن منرو، قائم مقام ڈائریکٹر، ہانگ کانگ اکیڈمی فار پرفارمنگ آرٹس

’’لوگ تفریح چاہتے ہیں۔ وہ کچھ ایسا چاہتے ہیں کہ  ہفتہ کے روز یا ہفتے کے کسی اور دن شام کا وقت اچھے طریقے سے گزار سکیں۔یہ وہ سوچ ہے جو  لوگوں کو اکٹھا کرتی ہے۔ اس لئے میں سمجھتا ہوں ظاہر ہےکہ آپ بھی جانتے ہیں کہ پوری منڈی میں میں ایک بہت متحرک معیشت ہے۔‘‘

 منرو نے مزید کہا کہ ’’نی جا 2‘‘  جیسے کارناموں کے ذریعے چین کی ثقافت عالمی ثقافتی تبادلے میں بڑھتے ہوئے اعتماد کے ساتھ شامل ہو رہی  ہے۔

منرو نے چین کی فلموں کی مزید تلاش کے اپنے جذبے کا اظہار کیا ہے۔ انہیں یقین ہے کہ جیسے جیسے چین کی ثقافتی صنعت جدت اور ترقی کرتی جائے گی، ویسے ہی ’’نی جا 2‘‘ جیسے مزید کام عالمی سطح پر چمکیں گے۔

ہانگ کانگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!