اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسعودی آرامکو کے سی ای او نے چینی منڈی کو اہم قرار...

سعودی آرامکو کے سی ای او نے چینی منڈی کو اہم قرار دے دیا

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں آرامکو کے صدر اور سی ای او امین ناصر ایک فورم سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

ریاض(شِنہوا) سعودی عرب کی تیل کی بڑی کمپنی آرامکو کے صدر اور سی ای او امین ناصر نے کہا ہے  کمپنی کے لئے چینی منڈی نہایت اہم ہے۔

ناصر نے کمپنی کی 2024 کی آمدنی سے متعلق  حالیہ ٹیلی فون پریس کانفرنس میں کہا کہ کمپنی بالخصوص پیٹرو کیمیکل اور نئے توانائی شعبوں میں اضافی سرمایہ کاری کےذریعے  چین کے ساتھ تعاون مسلسل گہرا کر رہی ہے۔

ناصر نے چین کو سعودی آرامکو کے خام تیل کی برآمدات کے لئے اہم منڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی کی پیٹرو کیمیکل حکمت عملی میں بھی چین اہم شراکت دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چین کی ریفائننگ اور پیٹروکیمیکل صنعت خاص طور پر  پیٹرولیم کیمیکل کو دنیا کےصف اول کے معیار پر پہنچتا دیکھ رہے ہیں جس سے سعودی آرامکو کو تعاون کے اہم مواقع ملیں گے۔

سرمایہ کاری کے منصوبوں سے متعلق  ناصر نے تصدیق کی کہ سعودی آرامکو چین میں کئی اہم سرمایہ کاری کے لئے فعال انداز سے  سرگرم ہے اور یہ تمام  اچھے انداز سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کمپنی مشترکہ سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کرتے ہوئے سائنو پیک جیسے  چینی کاروباری اداروں کے ساتھ اسٹریٹجک  تعاون میں اضافہ کررہی ہے۔

انہوں نے کہا چینی منڈی اور چینی شراکت دار سعودی آرامکو کی عالمی حکمت عملی میں مرکزی کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ہم باہمی ترقی کے لئےمزید چینی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!