اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں عالمی یوم خواتین پر 10 خواتین کو اعزاز سے نواز...

چین میں عالمی یوم خواتین پر 10 خواتین کو اعزاز سے نواز گیا

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی ریاستی قونصلر اور آل چائنہ ویمنز فیڈریشن کی صدر شین یی چھن عالمی یوم خواتین کے استقبالیہ  سے خطاب کر رہی ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر 10 خواتین کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازتے ہوئے ان کے شاندار کارناموں کو عام کردیا گیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر اور آل چائنہ ویمنز فیڈریشن کے مشترکہ اعلان کے مطابق یہ اقدام خواتین کے مقاصد کے لئے سازگار  ماحول پروان چڑھاتے ہوئے ان کے احترام اور دیکھ بھال کے فروغ کی ملک گیر کوشش کا حصہ ہے۔

اعزاز یافتہ خواتین نے  چین کی ٹیکنالوجی میں خودمختاری کے  فروغ،جانوروں کی حیاتیاتی مصنوعات کی تیاری،جسمانی معذوری پر قابو پاتے ہوئے بااختیار بنانے والے کاروباری منصوبوں کی قیادت کرنے ،صنعتوں کے ذریعے دیہی بحالی کے فروغ اور مقامی ثقافتوں کا تحفظ اور فروغ سمیت کئی شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں ۔

حکام کے مطابق ان کی داستانیں مجموعی طور پر خود مختاری، ثابت قدمی اور دانش کے جذبے پر مشتمل ہیں جو نئے دور کی خواتین کی خصوصیات ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!