اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں تخلیقی حقوق کے عدالتی تحفظ میں اضافہ

چین میں تخلیقی حقوق کے عدالتی تحفظ میں اضافہ

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ  14ویں قومی عوامی کانگریس(این پی سی) کے تیسرے سیشن کے دوسرے مکمل اجلاس میں اعلیٰ عوامی استغاثہ (ایس پی پی) کے پروکیوریٹوریٹ جنرل ینگ یونگ ایس پی پی کی کارکردگی رپورٹ پیش کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین نے گزشتہ بر س ملک کی اہم ٹیکنالوجیز اور صنعتوں کی معاونت کے لئے تخلیقی حقوق(آئی پی آرز) کا عدالتی تحفظ بہتر بنایا ہے ۔

قومی مقننہ کے جاری اجلاس میں غور وخوص کے لئے پیش کردہ اعلیٰ عوامی عدالت (ایس پی سی) اور اعلیٰ عوامی استغاثہ (ایس پی پی) کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق چین نے 2024 میں نئی نسل کی انفارمیشن ٹیکنالوجی،ہائی ۔ اینڈ  پیداوار ،بائیو ادویات اور نئے مواد جیسے شعبوں میں آئی پی آر تحفظ میں اضافہ کیا ہے۔

گزشتہ برس  ایس پی سی نے مصنوعی ذہانت(اے آئی) سے متعلق تنازعات مؤثر انداز سے  نمٹائے،اے آئی کے جائز استعمال میں تعاون کیا اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی خلاف ورزی پر سزا دی۔

ایس پی سی کی رپورٹ کے مطابق چینی عدالتوں نے 2024 میں تمام سطح پر آئی پی آرز سے متعلق 4 لاکھ 94 ہزار مقدمات کا فیصلہ کیا جو گزشتہ برس  کی نسبت 0.9 فیصد زائد ہیں۔

ایس پی پی نے اپنی کارکردگی رپورٹ میں اے آئی اور بائیو ادویات سمیت ابھرتی صنعتوں کی ترقی کے لئے آئی پی آر تحفظ بڑھانے کی کوششیں بھی اجاگر کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  گزشتہ برس ٹریڈ مارک کے حقوق،تخلیقی  حقوق،جملہ حقوق اور کاروباری رازوں کے علاوہ دیگر خلاف ورزیوں پر 21 ہزار افراد پر مقدمات چلائے۔ایس پی پی نے گزشتہ برس شہری،انتظامی اور مفاد عامہ کے 4 ہزار 219 آئی پی آر مقدمات نمٹائے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!