اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے مصنوعی دل کی پیوندکاری کو سستا کردیا

چین نے مصنوعی دل کی پیوندکاری کو سستا کردیا

چین، دارالحکومت بیجنگ کے شو گانگ پارک میں منعقدہ 2023 چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات کے دوران صحت عامہ خدمات کے بو تھ  میں عملے کی ایک رکن گھٹنے کی سرجری کرنے والا روبوٹ متعارف کرارہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین نے مصنوعی دل کی پیوندکاری کی مہنگی سرجری  کو مزید سستا بنانے سے متعلق اقدامات کئے ہیں جس کے تحت اخراجات کو کم سے کم 7 لاکھ یوآن(تقریباً 97 ہزار 600 امریکی ڈالر) تک کر دیا گیا ہے۔

مصنوعی دل سے مراد   وینٹریکولراسسٹ ڈیوائسز ہے ۔ سرجری کی لاگت میں کمی سے بلاشبہ آخری اسٹیج کے مریضوں کو فائدہ ہو گا کیونکہ آلے کی پیوندکاری دل  کی بندش کو روکنے کا اہم علاج ہے۔

قومی صحت عامہ تحفظ انتظامیہ کے مطابق چین میں تقریباً 1 کروڑ 60 لاکھ افراد  دائمی دل بند ہونے کے مرض میں مبتلا ہیں اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس نے آزمائشی ہدایات جاری کی ہیں جس میں طبی آلات تیار کرنے والے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ تقسیم کے عمل میں قیمتوں میں حد سے زیادہ اضافے میں کٹوتی کریں۔

یہ ہدایت نامہ سرجری کی کلینیکل مقبولیت کے فروغ کے لئے آلے کو نکالنے اور درستگی میں   بھاری قیمت  کا مسئلہ بھی حل کردے گا۔

انتظامیہ نے کہا کہ اس نے آلے کے نرخ میں کمی سے متعلق  مصنوعی دل تیار کرنے والی 5 منظور شدہ کمپنیوں سے بات چیت کی ہے جس کے بعد  پیوند کاری کی سرجری کے اخراجات 10 لاکھ یوآن  سے کم ہو کر 7 لاکھ یوآن تک آگئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!