یوکرین کے ڈونیٹسک میں حالیہ روسی گولہ باری سے تباہ شدہ عمارت سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ (شِنہوا)
کیف (شِنہوا) یوکرین کے مشرقی علاقے ڈونیٹسک کے قصبے ڈوبروپیلیا پر روسی فضائی حملوں میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔
قومی پولیس کے مطابق زخمیوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس حملے سے پورے شہر میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 8 اپارٹمنٹ عمارتوں، ایک شاپنگ مال اور 30 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
ڈوبروپیلیا پوکرووسک سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال میں واقع ہے یہ ایک اہم اسٹریٹجک شہر ہے جس پر روسی افواج قبضہ کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔
مقامی حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ ڈونیٹسک خطے میں رات گئے روسی حملوں میں مجموعی طور پر 20 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوئے۔
