چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس(سی پی پی سی سی ) کی 14قومی کمیٹی کے چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ تیسرے سیشن کے دوسرے مکمل اجلاس کا ایک منظر-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے نے اپنے سالانہ سیشن کا دوسرا مکمل اجلاس منعقد کیا۔
چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کے دوران سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے 14 ارکان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تجاویز پیش کیں۔
وانگ گو شنگ نے کہا کہ پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ کے لئے زیادہ فعال اور مؤثر میکرو پالیسیوں کا نفا ذ ضروری ہے۔
سن ڈونگ شنگ نے صنعتوں کے ساتھ مصنوعی ذہانت کے گہرے انضمام اور سائنسی نکتہ نگاہ پر مبنی صنعتی ترقی کے منصوبے بنانے پر زور دیا۔
لو گویی نے کہا کہ مارکیٹ کابنیادی نظام اور مارکیٹ ضابطے بہتر بنانا اور دانشمندانہ ومنظم طریقےسے ایک یکساں قومی منڈی کا فروغ ضروری ہے۔
مقامی کھپت کے فروغ کےلئے لی شیاؤ پھنگ نے طویل مدتی طریقہ کار اور مضبوط ادارہ جاتی انتظامات کی ضرورت پر زور دیا۔
لی شوفو نے نجی پیداواری اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن اور ماحول دوست منتقلی میں معاونت کی کوششوں پر زور دیا۔
عمررسیدہ آبادی سے نمٹنے کے لئے جیاؤ ہونگ نے بچے کی پیدائش سے متعلق معاون اقدامات بہتر بنانے اور انسانی وسائل کی ترقی و استعمال کو بہتر کرنے تجویز دی۔
دیگر سیاسی مشیروں نے سمندری معیشت، مربوط شہری ۔دیہی ترقی، بزرگوں کی معیشت اور سنکیانگ ویغور خود مختار خطے کی ترقی کے ساتھ ساتھ اساتذہ، علاقائی طبی مراکز، انتہائی بڑے شہروں میں نظم ونسق اور ہنرمندی کے فروغ سے متعلق اپنی رائے پیش کی۔
