اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں 10 برس کے دوران قرض نادہندگان کی تعداد میں پہلی...

چین میں 10 برس کے دوران قرض نادہندگان کی تعداد میں پہلی بار کمی

چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کے شنگ ہوا شہر کے ایک پارک میں ایک پولیس آفیسر مقامی معمر افراد کو ٹیلی کام اور انٹر نیٹ کی دھو کہ دہی  سے بچاؤ کی معلومات فرا ہم کر ر ہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی اعلیٰ ترین عدالت کے مطابق  گزشتہ برس بلیک لسٹ میں قرض نادہندگان کی تعداد میں ایک دہائی کے دوران پہلی بار کمی ہوئی۔

ہفتے کو اعلیٰ عوامی عدالت کی جانب سے قومی مقننہ کے سالانہ اجلاس میں غور خوص کے لئے پیش کردہ  کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے 2024 میں تقریباً 24لاکھ 60ہزار نادہندگان کے نام بلیک لسٹ میں شامل کئے گئے جو گزشتہ برس  کے مقابلے میں 23.4 فیصد کی کمی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 میں قرض درستگی نظام کے ذریعے 28لاکھ 20ہزار سے زائد نادہندگان کے نام خارج کئے گئے جو گزشتہ برس  کے مقابلے میں 35.4 فیصد زائد ہے۔

رپورٹ کے مطابق نادہندگان کی تعداد میں کمی قانون کی حکمرانی اور  وقار  سے متعلق عوامی شعور میں اضافے کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدالتی کارروائی میں بہتری کو ظاہر کرتی ہے۔

چین نے مارکیٹ نظام اور سماجی شفافیت کو بہتر انداز سے برقرار رکھنے کے لئے 2013 میں قرض نادہندگان کی بلیک لسٹ قائم کی تھی ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!