روس کے دارالحکومت ماسکو میں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا پریس کانفرنس کررہی ہیں۔ (شِنہوا)
ماسکو(شِنہوا) روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے کہا کہ روس ۔ چین تعلقات عالمی امور کے استحکام میں اہم وجہ ہے ۔ فریقین زیادہ منصفانہ عالمی نظام کے قیام میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔
زخارووا نے یومیہ بریفنگ میں شِنہوا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ روس اور چین تعاون میں جامع اسٹریٹجک شراکت داری برقرار رکھے ہوئے ہیں جو متحرک اور مؤثر بین الریاستی تعاون کی خصوصیات کی حامل ہےاور اس کا مقصد دونوں اقوام کے لئے پائیدار ترقی کا حصول اور ان کے بنیادی مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔
ترجمان نے کہا روس-چین تعلقات تیسرے ممالک کے خلاف نہیں ہیں۔ہم عسکری-سیاسی اتحاد نہیں بنا رہے۔ہماری دوستی کا بنیادی مقصد اپنے ممالک کے مفاد اور پوری دنیا کی بہتری کے لئے کام کرنا ہے۔
زخارووا نے مزید کہا کہ یہ شراکت داری عالمی امور میں استحکام کی ایک اہم وجہ ہےجو عالمی تعلقات کو عمومی سطح پر لاتی اور عالمی نظام کے کثیر قطبی ہونے میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس ۔چین دوطرفہ تعلقات کو متاثر کرنے کی کسی بھی کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
