جمعرات, ستمبر 11, 2025
تازہ ترینچین نے 2024 میں سنگین پرتشدد جرائم کے خلاف ٹھوس اقدامات کئے

چین نے 2024 میں سنگین پرتشدد جرائم کے خلاف ٹھوس اقدامات کئے

اعلیٰ عوامی عدالت (ایس پی سی) کے صدر ژانگ جون چین کے دارالحکومت بیجنگ کے  عظیم عوامی ہال میں منعقدہ  14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے تیسرے سیشن کے دوسرے مکمل اجلاس میں ایس پی سی کی کارکردگی رپورٹ پیش کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) اعلیٰ ترین عدلیہ کی قومی مقننہ کے سالانہ اجلاس میں غور وخوص کے لئے پیش کردہ  رپورٹ کے مطابق چین نے گزشتہ برس سنگین پرتشدد جرائم کے خلاف ٹھوس اقدامات کئے۔

اعلیٰ عوامی عدالت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 کے دوران چینی عدالتوں نے دانستہ قتل جیسے 49 ہزار مقدمات نمٹائے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 5.8 فیصد کم ہیں۔ یہ تعداد 10 برس قبل سے  28.7 فیصد کم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن افراد نے قوانین اور اخلاقیات  کو چیلنج کرنے والے گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کیا ان کے خلاف  چینی عدالتوں نے قوانین کے تحت سخت اور فوری کارروائی کی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس  2 اجتماعی قاتلوں کو سزائے مودت دی گئی ۔ فان وے چھیو نے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے ایک اسپورٹس مرکز میں دانستہ طور پر اپنی کار سےہجوم کو کچل کر بھاری جانی نقصان  پہنچایا تھا جبکہ  شو جیاجن نے مشرقی صوبے جیانگسو کے ایک پیشہ ورانہ اسکول میں چاقو سے حملہ کرکے  8 افراد کو ہلاک اور 17 کو زخمی کیا تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سزاؤں نے جرائم کی روک تھام کرکے  لوگوں کو تحفظ فراہم کیا ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!