اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانمحکمہ موسمیات کی لاہور سمیت پنجاب میں گرمی بڑھنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی لاہور سمیت پنجاب میں گرمی بڑھنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب میں گرمی بڑھنے کی پیشگوئی کردی ۔

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھرمیں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ درجہ حرارت میں بھی خشک موسم کی وجہ سے بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  کل اتوار اور پرسوں پیر کو لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔

ماہرین نےبتایا کہ 12 مارچ سے بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا۔ 12اور13 مارچ لاہور سمیت پنجاب کےمتعدد اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں،محکمہ موسمیات نے پارہ آئندہ سات روز کے دوران مزید بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے۔

لاہورمیں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 28 سینٹی گریڈ ہونےکا امکان ہے،شہرکاموجودہ درجہ حرارت24ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا جارہا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!