اتوار, فروری 8, 2026
تازہ ترینچین مشرق وسطیٰ میں انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا...

چین مشرق وسطیٰ میں انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، ریڈ کراس عہدیدار

بیجنگ (شِنہوا) انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ چین مشرق وسطیٰ میں انسانی ہمدردی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور آئی سی آر سی مستقبل میں اس حوالے سے چین کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔

مشرق قریب اور مشرق وسطیٰ کے لئے آئی سی آر سی کے علاقائی ڈائریکٹر نکولس وان آرکس نے چین کے دورے پر بیجنگ میں شِنہوا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ کچھ عرصے سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال نہایت سنگین رہی ہے، جہاں لوگ بے گھر ہو رہے ہیں اور اپنے خاندانوں سے بچھڑ رہے ہیں، بنیادی شہری سہولتیں تباہ ہو چکی ہیں اور بنیادی سہولیات تک رسائی انتہائی  محدود ہوگئی ہے۔

انہوں نے مشرق وسطیٰ میں انسانی ہمدردی کے شعبے میں چین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین نے حالیہ برسوں میں غزہ کی پٹی اور شام دونوں میں انسانی امداد کے لئے اہم خدمات انجام دی ہیں۔

گزشتہ سال چین نے فلسطین کے لئے 10 کروڑ امریکی ڈالر کی امداد کا اعلان کیا تاکہ غزہ میں انسانی بحران کو کم کیا جا سکے اور بحالی و تعمیر نو میں مدد فراہم کی جا سکے۔ 2023 میں ترکیہ اور شام میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد چین نے دونوں ممالک کو انسانی امدادی سامان فراہم کیا۔

وان آرکس نے آئی سی آر سی کے ساتھ چین کی حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور بین الاقوامی انسانی قانون کے احترام پر چین کو سراہا۔

چین کے دورے میں وان آرکس نے وزارت خارجہ کے حکام اور مختلف سفارت خانوں کے عہدیداروں کے علاوہ متعدد تھنک ٹینکس کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!