اتوار, فروری 8, 2026
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچین کا مقام "دنیا کی فیکٹری" سے کہیں بڑھ کر ہے، کرغز...

چین کا مقام "دنیا کی فیکٹری” سے کہیں بڑھ کر ہے، کرغز ماہر

بشکیک (شِنہوا) کرغزستان کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ چین نہ صرف "دنیا کی ایک فیکٹری” ہے بلکہ پیداوار، ترسیل اور مواصلات کے شعبوں میں عالمی رہنما بھی ہے۔

کرغزستان کے صدر کی ماتحت اکیڈمی آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے سابق ریکٹر پروفیسر الماز بیک اکماتالیوف نے شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ چین اپنی داخلی منڈی کو وسعت دینے اور جدید بنانے،  پیداوار اور ترسیل کے نظام میں بین الاقوامی تعاون مضبوط کرنے، سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے اور بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے مصنوعات کی تیاری سے لے کر بیرون ملک صارفین کو ترسیل تک پورے تکنیکی سلسلے کو بڑی حد تک مکمل کر لیا ہے اور اسے مزید بہتر بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرغزستان میں اس کا اظہار توروگارٹ اور ارکیشتام سرحدی گزرگاہوں کی موثر کارکردگی کے ساتھ ساتھ نئے بیدل چیک پوائنٹ کے افتتاح سے ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین-کرغزستان-ازبکستان ریلوے منصوبہ بے پناہ صلاحیت کا حامل ہے۔

اکماتالیوف نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چینی حکومت نے عوامی بہبود کے تحفظ اور بہتری، داخلی طلب میں توسیع اور سرمایہ کاری کے فروغ پر زیادہ توجہ دی ہے تاکہ طویل مدتی سماجی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے اور سماجی و اقتصادی ترقی کی صلاحیت کو بروئے کار لایا جا سکے۔ انہوں نے اس ضمن میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی فعالیت کا حوالہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ چین کی پالیسی کو بڑھتی ہوئی عالمی غیر یقینی صورتحال کے تناظر میں اقتصادی ترقی، سماجی استحکام اور سیاسی نظم و نسق کو ہم آہنگ کرنے کی ایک دانستہ کوشش کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات معاشی لچک کو مضبوط بنانے، بیرونی عوامل پر انحصار کم کرنے، طویل المدتی ترقی کی صلاحیت پیدا کرنے اور نظم ونسق کے لئے عوامی حمایت کو مستحکم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!