بیجنگ (شِنہوا) چین میں ہفتے کی صبح 8 بجے تک بہار تہوار کے جاری سفری رش کے لئے ریلوے ٹکٹنگ پلیٹ فارم 12306 نے مجموعی طور پر 14 کروڑ ٹرین ٹکٹ فروخت کئے۔
چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ نے بتایا کہ جمعہ کے دن قومی ریلوے نیٹ ورک نے ایک کروڑ 28 لاکھ 45 ہزار سفری دورے نمٹائے، یہ مسلسل پانچواں دن تھا جب یومیہ سفری دوروں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی۔
ریلوے حکام پورے ملک میں مصروف ترین سیزن کے دوران مسافروں کے بہاؤ پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور بڑے اعداد و شمار کا تجزیہ کر رہے ہیں جبکہ مقبول روٹس پر ٹرانسپورٹ کی گنجائش میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور مسافروں کے لئے سہولیات کو بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ ان کا سفر آرام دہ اور آسان بنایا جا سکے۔
40 روزہ سفری رش کے دوران ملک بھر میں ریکارڈ 9.5 ارب بین العلاقائی سفری دوروں کی توقع ہے، جن میں سے اندازاً 54 کروڑ سفری دورے ریلوے سروسز کے ذریعے انجام پائیں گے۔




