اتوار, فروری 8, 2026
پاکستانپاک ملائیشیا بحریہ کے درمیان مستقبل پر مبنی تعاون پر اتفاق

پاک ملائیشیا بحریہ کے درمیان مستقبل پر مبنی تعاون پر اتفاق

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے دوران دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان مستقبل پر مبنی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے رائل ملائیشین نیوی کی قیادت سے ملاقات کی، رائل ملائیشین نیوی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، بحری سکیورٹی، آپریشنل تعاون اور صلاحیت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے پاکستان نیوی کی علاقائی استحکام میں خدمات اجاگر کیں، اس موقع پر پاک بحریہ کی ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں شرکت کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی۔

نیول چیف نے ملائیشیا کے نیشنل ہائیڈروگرافک سینٹر کا دورہ بھی کیا جہاں تربیت اور اعداد و شمار کے تبادلے پر زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوطرفہ بحری تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائیگا، دورہ کے دوران سمندری سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

یہ دورہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دیرینہ بحری شراکت داری، باہمی اعتماد اور مستقبل میں بحری تعاون کے عزم کا مظہر ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!