اتوار, فروری 8, 2026
پاکستانپارلیمانوں میں روابط عالمی استحکام کی بنیاد، یوسف رضا گیلانی

پارلیمانوں میں روابط عالمی استحکام کی بنیاد، یوسف رضا گیلانی

ایوان بالا کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کمبوڈیا میں دوسری انٹر پارلیمنٹری سپیکرز کانفرنس کا اعلان پارلیمانی تعاون کی بڑھتی عالمی اہمیت کا ثبوت ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پارلیمانوں کے درمیان روابط عالمی استحکام اور طویل المدتی تعاون کی بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فعال پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے عالمی برادری میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے، پارلیمان عالمی مکالمے اور اعتماد سازی میں مرکزی ستون ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری عالمی امن اور پائیدار شراکت داری کیلئے ناگزیر ہے، انٹر پارلیمنٹری سپیکرز کانفرنس پاکستان کے عالمی سفارتی وژن کی عکاس ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!