اتوار, فروری 8, 2026
انٹرٹینمنٹفہد مصطفی کی دوسری شادی کی افواہیں دم توڑ گئیں بیوی بچوں...

فہد مصطفی کی دوسری شادی کی افواہیں دم توڑ گئیں بیوی بچوں کے ہمراہ تصاویر وائرل

معروف میزبان فہد مصطفی دوسری شادی کی افواہوں کے باعث کافی خبروں میں رہے لیکن اب سوشل میڈیا پر اپنے خاندان کے ہمراہ ایک بار پھر چھا گئے ہیں، انکی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے موسی کی دسویں سالگرہ کی شیئر ہونیوالی تصاویر میں فہد مصطفی کو اپنے چھوٹے سے خاندان کیساتھ خوش و خرم دیکھا جا سکتا ہے، اس موقع پر انہوں نے اپنی اہلیہ ثنا فہد اور بیٹی فاطمہ کیساتھ بھی تصاویر بنوائیں۔

بیٹے کی سالگرہ میں شوبز شخصیات سنیتا مارشل اور بینیتا ڈیوڈ سمیت قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی، فہد اور ثناء نے مہمانوں کیساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور تقریب کے خوشگوار لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کئے۔

تقریب اسلئے بھی توجہ کا مرکز بنی کہ ماضی میں فہد مصطفی کی مبینہ دوسری شادی سے متعلق افواہیں گردش کرتی رہی ہیں تاہم اس حوالے سے نہ تو فہد مصطفی اور نہ ہی ثنا فہد نے کبھی کوئی باضابطہ بیان دیا۔

سالگرہ کی اس تقریب میں دونوں کی ایک ساتھ موجودگی اور خوشگوار انداز نے مداحوں کی توجہ حاصل کی اور کئی صارفین نے اسے افواہوں کے برعکس مثبت اشارہ قرار دیا۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موسیٰ نے دوستوں کے ہمراہ کیک کاٹا جبکہ فہد مصطفی اور ثنا فہد بیٹے کیساتھ خوشی کے لمحات شیئر کرتے دکھائی دیے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!