اتوار, فروری 8, 2026
انٹرٹینمنٹمردوں کیلئے نیا گھر اور نئی زندگی شروع کرنا آسان ہوتا ہے،...

مردوں کیلئے نیا گھر اور نئی زندگی شروع کرنا آسان ہوتا ہے، بشریٰ انصاری

معروف اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان بشری انصاریٰ نے طلاق یافتہ مردوں سے شادی کرنیوالی لڑکیوں کو اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے انہیں یہ ضرور دیکھنا چاہئے کہ اسکی پہلی شادی کیوں ٹوٹی۔

اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری وی لاگ میں بشریٰ انصاری نے کہا میں سوچ رہی تھی کہ جو لڑکیاں ایسے مرد سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کے بچے ہوں اور ماضی میں اسکی شادی ہو چکی ہو تو انہیں یہ ضرور دیکھنا چاہئے کہ اسکی پہلی شادی کیوں ٹوٹی، یہ آپکا حق ہے کہ آپ جانیں رشتہ کیوں ختم ہوا، معلوم کریں کہ طلاق کی اصل وجہ کیا تھی۔

انکا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے مسئلہ خاتون کی طرف سے ہو یا معاملات نہ بن سکے ہوں لیکن یہ کم ہی ہوتا ہے کہ کوئی عورت بچوں کے ہوتے ہوئے آسانی سے گھر چھوڑ دے، مردوں کیلئے نیا گھر اور نئی زندگی شروع کرنا نسبتاً آسان ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لڑکی کے والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ مکمل تحقیق کریں کہ پہلی شادی کیوں ناکام ہوئی، خواتین کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہئے کیونکہ بعد میں پچھتاوے سے بہتر ہے کہ پہلے مکمل چھان بین کر لی جائے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!