اتوار, فروری 8, 2026
پاکستانراولپنڈی میں 15 دنوں کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

راولپنڈی میں 15 دنوں کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد میں ہونیوالے خوش دھماکے کے بعد سکیورٹی صورتحال اور امن وامان برقرار رکھنے کے پیش نظر ضلع راولپنڈی میں 15 دنوں کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق دفعہ 144 ضلع کی ریونیو حدود میں 7 سے 21فروری تک نافذ رہے گی، راولپنڈی بھر میں جلسے جلسوں، اجتماعات، دھرنے اور ریلیوں اور 5 یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحے کی نمائش اور اسلحہ لیکر چلنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ قابل اعتراض اور نفرت انگیز تقاریر پر بھی پابندی عائد رہے گی، ٹریفک کی نقل و حمل میں خلل ڈالنے، ڈبل سواری اور لائوڈ سپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی، فیصلہ ڈسڑکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس کے دوران پیش کی جانیوالی سفارشاث کی روشنی میں کیا گیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!