اتوار, فروری 8, 2026
پاکستانسپیشل اکنامک زونز میں گرین فیلڈ صنعتکاری کو بھرپور فروغ ملنے لگا

سپیشل اکنامک زونز میں گرین فیلڈ صنعتکاری کو بھرپور فروغ ملنے لگا

خصوصٰ سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے جامع فریم ورک کے تحت فارما صنعت کے شعبہ کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ بنانے اور اس سلسلے میں خصوصی اقدامات اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کلے مطابق ایس آئی ایف سی کی موثر سہولت کاری سے سپیشل اکنامک زونز میں ”گرین فیلڈ صنعتکاری” کو بھرپور فروغ اور نئی رفتار حاصل ہو رہی ہے، ہائی نون لیبارٹریز نے حال ہی میں ”پراجیکٹ فورس” کے تحت پہلے ایف ڈی اے اور یورپی یونین معیار کے مطابق پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا ہے، منصوبہ کا مقصد عالمی معیار کی جدید و موثر ادویات سازی کی سہولت فراہمی اور مقامی و عالمی منڈیوں میں موثر رسائی کو وسعت دینا ہے، نیا پلانٹ بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ ہوگا جس سے پاکستانی ادویات کی عالمی ساکھ مزید مستحکم ہوگی۔

ہائی نون لیبارٹریز کی یہ پیشرفت ملکی فارماسیوٹیکل صنعت کی ترقی اور برآمدی امکانات کے فروغ کیلئے اہم قدم ہے، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے عالمی معیار کے گرین فیلڈ فارما منصوبوں کا آغاز صنعتی ترقی اور مسابقتی صلاحیت کو نئی جہت دے رہا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!