اتوار, فروری 8, 2026
تازہ ترینچینی ماہرین نے انسانوں سے  تیز دوڑنے والا روبوٹ ’’بولٹ‘‘ متعارف کرا...

چینی ماہرین نے انسانوں سے  تیز دوڑنے والا روبوٹ ’’بولٹ‘‘ متعارف کرا دیا

ایک چینی ٹیم نے مکمل انسانی قد والا انسان نما روبوٹ متعارف کرایا ہے جو دس میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے، یوں یہ روبوٹ دوڑنے  زیادہ تر انسانوں سے تیز ہے۔

’’بولٹ‘‘ نامی اس روبوٹ کو جمیکا کے مشہور اسپرنٹر یوسین بولٹ سے موسوم کیا گیا ہے۔ اسے چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ میں واقع ژے جیانگ یونیورسٹی کے ہیومنائیڈ انوویشن انسٹی ٹیوٹ نے ہانگ ژو کی ابھرتی ہوئی روبوٹکس کمپنیوں ’مِرر می‘ اور ’کائی ایرڈا‘ کے اشتراک سے تیار کیا۔

ڈویلپرز کے مطابق یہ کامیابی روبوٹ کے حرکت پر مؤثر کنٹرول، توازن اور کارکردگی کے نظام میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ اور ’مرر می‘ کے بانی وانگ ہونگ تاؤ نے سرخ رنگ کے دھاتی اینڈرائیڈ روبوٹ کے ساتھ ورزش والی مشین پر دوڑ کا مقابلہ کیا۔ جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اگرچہ روبوٹ کے قدم چھوٹے تھے مگر وہ وانگ کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے آگے بڑھ گیا۔

قبل ازیں اسی ٹیم نے سال 2025 میں چار ٹانگوں والے روبوٹ ’’بلیک پینتھر‘‘ کے ساتھ  10 میٹر فی سیکنڈ سے زیادہ رفتار کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

گزشتہ اگست میں بیجنگ میں انسان نما روبوٹس کی پہلی عالمی گیمز میں ٹین کونگ روبوٹ نے 100 میٹر کی دوڑ ساڑھے 21 سیکنڈ میں جیت لی تھی۔

ہانگ ژو، چین  سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چینی ماہرین نے مکمل انسانی قد والا روبوٹ ’’بولٹ‘‘ متعارف کرا دیا

’’بولٹ‘‘ دس میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے

روبوٹ کا نام جمیکا کے اسپرنٹر یوسین بولٹ کے نام پر رکھا گیا

اسے ژے جیانگ یونیورسٹی کے ہیومنائیڈ انسٹی ٹیوٹ نے تیار کیا

منصوبے میں ہانگ ژو کی دو ابھرتی ہوئی روبوٹکس کمپنیوں کا تعاون بھی شامل

یہ کامیابی روبوٹ کی حرکت، توازن اور کارکردگی میں اہم پیش رفت ہے

انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ وانگ نے روبوٹ کے ساتھ دوڑ کا مقابلہ کیا

ویڈیو کے مطابق روبوٹ کے قدم چھوٹے مگر رفتار تیز تھی

ٹیم نے پہلے چار ٹانگوں والے روبوٹ ’’بلیک پینتھر‘‘ کے ساتھ ریکارڈ قائم کیا

گزشتہ برس ٹین کونگ روبوٹ نے 100 میٹر کی دوڑ ساڑھے 21 سیکنڈ میں جیتی

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!