پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے دورے پر جوہانسبرگ پہنچ گئی ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کیخلاف محدود اوورز کی سیریز کھیلے گی۔
قومی ویمن ٹیم کراچی سے براستہ دبئی جوہانسبرگ پہنچی، دورے کے دوران پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلی جائیگی، اس کے علاوہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3ون ڈے میچز بھی شیڈول میں شامل ہیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ سیریز کا باقاعدہ آغاز 10 فروری سے ہوگا۔




