پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے خط کا جواب دیدیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے آئی سی سی کے دہرے معیار کیخلاف ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت سے میچ کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد آئی سی سی نے پی سی بی کو خط لکھا تھا۔
دوسری جانب آئی سی سی نے مسئلے کے حل کیلئے دوسرے بورڈز سے بھی رابطہ کیا ہے کیونکہ پی سی بی نے بھارت کیخلاف نہ کھیلنے کے حکومتی فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔




